سڈنی میں انوکھے انداز سے پاکستانی سیاحت کا فروغ!

سڈنی(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام) آسٹریلیان کے شہر سڈنی میں پاکستانی سیاحت کو فروغ دیا جا رہا ہے۔آئی این پی کے مطابقسڈنی میں پاکستان ہائی کمیشن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کچھ بسوں کی تصاویر شیئر کیں جن پر پاکستان کے پرچم اور تاریخی مقامات کی تصاویر موجود ہیں۔پاکستان ہائی کمیشن کے مطابق سڈنی میں بسوں پر پاکستانی سیاحت کو پروموٹ کیا جا رہا ہے۔ جس میں پاکستان سے محبت کا انوکھے انداز میں اظہار کیا گیا ہے۔بسوں پر آویزاں کی گئی تصاویر میں جنوبی پنجاب کے قلعہ دراوڑ، مینار پاکستان کی تصاویر موجود ہیں جبکہ پاکستانی گاڑیوں کی پیروی کرتے ہوئے ایک بس کے پیچھے لکھا ہے دیکھ مگر پیار سے جو پاکستان میں گاڑیوں پر عام طور پر لکھا نظر آتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں