زرداری کی گرفتاری، پیپلزپارٹی پھر سندھ کارڈ کھیلے گی!کل سندھ میں کیا ہونے جارہا ہے؟ جانیے سنسنی خیز خبر!

کراچی(مانیٹرنگ نیوز‘صحافی ڈاٹ کام‘ ویب ڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری پر پیپلزپارٹی نے(آج)منگل کوسندھ بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا،آئی این پی کے مطابقضلعی ہیڈ کوارٹرز میں کارکنان سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کریں گے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی صدر پیپلزپارٹی نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کی گرفتاری پر پیپلزپارٹی(آج)منگل کوسندھ بھر میں یوم سیاہ منائے گی، ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں کارکنان سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کریں گے۔نثار کھوڑو نے کہا کہ احتجاج سندھ بھر کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں ہوگا، احتجاج مکمل طور پر پر امن ہوگا۔پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نے کہا کہ وفاقی حکومت اپوزیشن کے قائدین کے خلاف کارروائیاں کرواکر اپنی نااہلی نہیں چھپا سکتی، عدالتوں کا احترام کرتے ہیں مگر متنازع فیصلوں پر پرامن احتجاج کا بھی حق رکھتے ہیں۔نثار کھوڑو نے کہا کہ متنازع فیصلوں کے باوجود عدالتوں میں ہی بے گناہی ثابت کرنے پر یقین رکھتے ہیں، متنازع عدالتی فیصلوں کے ذریعے پیپلزپارٹی کو جھکایا نہیں جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ کچھ دیر قبل نیب ٹیم نے جعلی اکانٹس کیس میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کو گرفتار کرلیا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے آصف زرداری کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں