تیز بارش کی پیشگوئی، الرٹ جاری

کراچی(مانیٹرنگ نیوز‘ویب ڈیسک‘صحافی ڈاٹ کام) محکمہ پی ڈی ایم اے نے کراچی میں ممکنہ بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے اور حفاظتی اقدامات کی ہدایت کردی۔سندھ میں ممکنہ بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ بارشوں کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کیے جائیں، بل بورڈ اور ہورڈنگز کو فوری ہٹایا جائے، تھرپارکر،عمرکوٹ،سانگھڑ،بدین،سکھر میں 31 اگست تا 3 ستمبر بارش متوقع ہے۔خیال رہے محکمہ موسمیات نے شہرقائد سمیت سندھ بھر میں یکم ستمبر سے بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مون سون ہواؤں کا سلسلہ کل رات سے سندھ میں داخل ہوگا، جس کے باعث 01ستمبر سے 03 ستمبر تک تیز بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 45تا50کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں تاہم شہر میں آئندہ 24گھنٹے میں موسم جزوی ابر آلود رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں