تیز بارش اور ژالہ باری، موسم خوشگوار‘محکمہ موسمیات کی بڑی پیشنگوئی!جانیے آپ بھی!

حافظ آباد(مانیٹرنگ نیوز‘صحافی ڈاٹ کام‘ ویب ڈیسک)حافظ آباد شہر اور گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش جبکہ کئی علاقوں میں ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہو گیا۔آئی این پی کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق حافظ آباد شہر اور اسکے دیگر علاقوں جلاپور بھٹیاں،پنڈی بھٹیاں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش جبکہ کئی علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی۔حافظ آباد کے علاقہ پریم کوٹ اور چھینے میں آسمانی بجلی گرنے سے شیروز نامی نوجوان جاں بحق ہو گیا جبکہ آسمانی بجلی گرنے سے سولہ سالہ ولید اور چودہ سالہ انعم شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122کی امدادی ٹیموں نے ہسپتال منتقل کر دیا۔بارش اور ژالہ باری سے موسم بھی خوشگوار ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں