بیوٹی پارلرز کیخلاف حکومت کا شکنجہ سخت!جان کر خواتین غصے سے آگ بگولا ہو جائینگی

لاہور(مانیٹرنگ نیوز‘صحافی ڈاٹ کام‘ ویب ڈیسک) بیوٹی پارلرز کیخلاف پنجاب ریونیو اتھارٹی کا شکنجہ سخت، بیوٹی پارلز پر پانچ فیصد کی بجائے اب 16 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوگا،شہر کے 600 سے زائد بیوٹی پارلز ٹیکس نیٹ میں رجسٹرڈ ہیں، ڈی جی ایل ڈی اے عثمان معظم نے ا دارے میں بڑے پیمانے پراصلاحات لانیکا فیصلہ کرلیا،آئی این پی کے مطابق انہوں نے کہا کہ جمعہ کے ر وز فل ڈے کھلی کچہری لگائی جائے گی،آئندہ تیس روز میں سڑکوں کی بحالی کا کام شروع کردیاجائیگا۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے محمد عثمان معظم نے ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں سڑکوں کی بحالی اور پیچ ورک بھی شروع کرانے کا فیصلہ کیا ہے،سابق ڈی جی کے د ور میں روکی جانیوالی سکیموں کی ایڈمنسٹریٹو منظوری آئندہ دس روز میں دی جائے گی،ڈی جی عثمان معظم ہفتے میں ایک روز جمعہ کو ون ونڈو پرفل ڈے کھلی کچہری لگائیں گے۔ڈی جی ایل ڈی اے روزانہ ایک ترقیاتی سکیم کا معائنہ کریں گے، عثمان معظم کا کہنا تھاکہ شہر میں میگا پراجیکٹ شروع کرنیکا ہوم ورک مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ آئندہ تیس روز میں تمام منجمند ترقیاتی سکیموں کوشروع کرنیکا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں