بلند ترین چوٹی سر کرنے کا شوق جان لیوا ثابت ہوگیا‘دو معروف کوہ پیما ہلاک!

جنیوا (مانیٹرنگ نیوز‘صحافی ڈاٹ کام‘ ویب ڈیسک)سوئز ایلپس میں بلند ترین چوٹیوں میں سے ایک کو سر کرنے کی کوشش کے دوران دو جرمن کوہ پیما موت کے منہ میں چلے گئے ہیں، یہ بات پولیس نے اتوار کے روز کہی۔آن لائن کے مطابق جنوب مغربی کینٹون ولائس کی پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ دیگر کوہ پیماؤں کی جانب سے پولیس کو الرٹ کیے جانے کے بعد ایک امدادی ہیلی کاپٹر روانہ کیا گیا ہے تاہم افسران کو صرف دو افراد کی موت کا علم ہو سکا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اب تک حادثے کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی ہے، سرکاری استغاثہ کے دفتر کی جانب سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ دو کوہ پیما 4357میٹرز(14294فٹ) بلند ترین چوٹی کے چٹانی پوائنٹ جسے گرینڈجنڈرامے کے نام سے جانا جاتا ہے، کے درمیان سے گرے ہیں، افسران کا کہنا ہے کہ ہلاک شدگان کی باضابطہ شناخت کا عمل جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں