ایشیاء کاسب سے مہنگا ترین ملک…..؟

کراچی(مانیٹرنگ نیوز‘ صحافی ڈاٹ کام‘ ویب ڈیسک)پاکستان ایشیاء کا دوسرا مہنگا ترین ملک بن گیا، ایران کے بعد صرف پاکستان میں مہنگائی میں اضافے کی شرح 10 فیصد سے زیادہ ہے، ایشیاء کے زیادہ تر ممالک میں مہنگائی کی شرح 4 فیصد سے بھی کم ہے۔پاکستان میں جولائی میں مہنگائی کی شرح 10.30 فیصد تک پہنچنے کے بعد پاکستان ایشیاء میں دوسرا اور دنیا میں سولہواں مہنگا ترین ملک بن گیا۔وائس آف ایشیا کے مطابق ٹریڈنگ اکنامکس کے اعدادو شمار کے مطابق 2019 میں اب تک ایشیاء میں مہنگائی کی سب سے زیادہ شرح جون میں ایران میں رکارڈ کی گئی جو 50.4 فیصد تھی، اس کے بعد مہنگائی کی بلند ترین شرح 10.30 جولائی میں پاکستان میں رکارڈ کی گئی۔جولائی میں مہنگائی کی شرح کے مطابق پاکستان مہنگائی میں اضافے کے لحاظ سے دنیا میں بھی سولہواں مہنگا ترین ملک بن گیا، 2018 میں مہنگائی کی شرح کے لحاظ سے پاکستان کا دنیا میں 56واں نمبر تھا، رپورٹ کے مطابق بھارت میں گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح 3.18 فیصد، چین میں 2.7 فیصد، سری لنکا اور انڈونیشیا میں 3.3 فیصد اور بنگلا دیش میں 5.5 فیصد رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں