اساتذہ خبردار! میٹرک کے نتائج ٹھیک نہ آئے تو…..؟

لاہور(مانیٹرنگ نیوز‘صحافی ڈاٹ کام‘ ویب ڈیسک) اساتذہ خبردار، میٹرک کے نتائج ٹھیک نہ آئے تو سزا ملے گی۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کے محکمہ تعلیم نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں میٹر ک کیت نتائج ٹھیک نہ آنے پر سکولوں کے اساتذہ کے خلا ف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا ہے اور خراب نتائج دینے والے سکول سربراہان اور اساتذہ کی لسٹیں تیارہوں گی۔ آئی این پی کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے ہدایات جاری کر دیں ہیں جسکے بعدا ن کے خلاف کاروائی کے حوالے سے باقاعدہ اقدامات کا آغاز کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں