آئی ٹی سیکٹر، پاکستان132ممالک میں 107سے99ویں پوزیشن پر آگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘صحافی ڈاٹ کام)انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکٹر کے حوالے سے عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی پوزیشن میں نمایاں بہتری،پاکستان132ممالک میں 107سے99ویں پوزیشن پر آگیا،رپورٹ کے مطابق لوئرمڈل انکم گروپ کے 34ممالک میں پاکستان کا17واں نمبر آگیا، جنوبی و سطی ایشیا کے10ممالک میں پاکستان کی7ویں پوزیشن پر ہے، پاکستان نے آئی ٹی سیکٹروانفراسٹرکچر میں اصلاحات سے پوزیشن بہترکی، آئی ٹی سیکٹر کے 11شعبوں میں بہتری ریکارڈ کی گئی، رپورٹ میں کہا گیا کہ فون سازی، آئی ٹی ایکسپورٹ اور سافٹ ویئر ٹیکنالوجی میں بہتری، گلوبل اسٹارٹ اپس ایکوسسٹم انڈیکس میں پاکستانی رینکنگ 82سے 75ہوگئی،اسٹارٹ اپس انڈیکس میں پاکستان کے 2نئے شہر شامل تعداد 8ہوگئی۔ اسلام آباد 122درجہ ترقی کرکے ٹاپ 500میں 437ویں پوزیشن پر آگیا،وفاقی وزیرآئی ٹی امین الحق نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر میں اصلاحات عالمی درجہ بندی میں بہتری کا سبب بنیں، پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں ترقی کو دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے، عالمی درجہ بندی میں بہتری پرخوش ہیں لیکن ابھی بہت کام کرنا باقی ہے، عالمی اداروں کی جانب سے اعتراف بتاتا ہے کہ ہم درست سمت میں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں