سانحہ ساہیوال کیس‘دہشتگردی عدالت نے سماعت کیوں ملتوی کر دی ؟ جانیے تہلکہ خیز خبر

سا ہیوال ۔سانحہ ساہیوال کیس کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پر ملزمان پر فردِ جرم عائد کر نے کے لیئے کیس کی سماعت 28 مارچ تک ملتوی کر دی، جمعرات کو سانحہ ساہیوال کیس کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی جس کے دوران گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا گیا،پولیس نے گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کیا،اس موقع پر جونیئر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم صفدر کے وکیل عمرہ کرنے گئے ہیں، استدعا ہے کہ ان کی موجودگی میں فردِ جرم عائد کی جائے،عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سما عت ملتو ی کر دی،اب آئندہ سماعت پر ملزمان پر فردِ جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں