فواد چوہدری نے پنجا ب اسمبلی کے ار کان کی تنخو ا ہو ں میں اضا فہ پر کیا کہا ؟ جانیے

اسلام آ با د۔وزیر اطلا عات و نشر یات چو ہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعلی اور پنجاب اسمبلی کے خود کو نوازنے کے اقدامات وزیر اعظم اور وفاقی حکومت کی پالیسیز سے متصادم ہیں ، جمعرات کو وزیر اعظم عمران خان کی جا نب سے پنجاب میں اسمبلی ار کان کی مرا عات میں اضا فے پر تنقید کے بعد وزیر اطلا عات نے بھی اس عمل پر سوا لیہ نشا ن لگا دیا، وزیر اطلا عات نے ٹو ئٹ کر تے ہو ئے کہا کہ وزیر اعلی اور پنجاب اسمبلی کے خود کو نوازنے کے اقدامات وزیر اعظم اور وفاقی حکومت کی پالیسیز سے متصادم ہیں،تحریک انصاف کی پالیسی کا صریحا مذاق اڑایا گیا ہے، امید ہے اس پالیسی پر فوری نظرثانی کی جانی چاہئے۔ ایسا معلوم ہو تا ہے کہ پنجاب حکو مت اور وزیر اعلی ہا ؤس وزیر اعظم کی کفا یت شعا ری کی پا لیسی سے وا قف نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں