ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پر وزیراعظم نے اہم بیان جاری کر دیا ‘ سن کر کون خوش کون غمزدہ ہو گا ؟ جانیے

اسلام آباد۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے ارکان اور خصوصاً وزیراعلیٰ پنجاب کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کے فیصلے پر شدید مایوسی ہوئی ہے،ہمارے پاس ابھی بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے وسائل نہیں ہیں، ایسے میں تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا اقدام ناقابل دفاع ہے۔جمعرات کو وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پنجاب اسمبلی کے ارکان اور خصوصاً وزیراعلیٰ پنجاب کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کے فیصلے پر شدید مایوسی ہوئی ہے،جب پاکستان میں خوشحالی واپس آئے پھر ایسے اقدامات کا جواز بنتا ہے،ہمارے پاس ابھی بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے وسائل نہیں ہیں، ایسے میں تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا اقدام ناقابل دفاع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں