وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان نے نواز شریف کی صحت کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ سن کر (ن) لیگ والے لال پیلے ہو جائینگے

لاہور۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ نواز شریف کو جیل جانے سے پہلے بھی صحت کا یہی مسئلہ درپیش تھا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ہر اسپتال میں نواز شریف کو متعلقہ علاج کی پیشکش کی گئی لیکن انہوں نے ہمیشہ اسے مسترد ہی کیا۔شہباز گل نے مزید کہا کہ خود بھی انسانی بنیادوں پر جب نواز شریف کو کہا کہ علاج کروائیں تو ان کا کہنا تھا کہ ضمانت کی درخواست دے رکھی ہے اور میں لندن میں اپنے ڈاکٹر سے ہی علاج کرواوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں