نیب نے شہباز شریف کیخلاف ایسی کونسی مشکل کھڑی کر دی کہ جان کر (ن) لیگ والے پریشان ہو جائینگے

اسلام آباد۔ قومی احتساب بیورو (نیب ) نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف کی آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل اور رمضان شوگر ملز ریفرنس میں ضمانت کی منسوخی کے لئے سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کر لیا۔ نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر اکرم قریشی نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں درخواست دائر کر دی ہے۔ درخوست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے حقائق کے برعکس درخواست ضمانت منظور کی۔ شہباز شریف نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ منصوبہ میں قومی خزانہ کو نقصان پہنچایا بلکہ شہباز شریف نے رمضان شوگر ملز کیس میں بھی قومی خزانہ کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا اور اپنے اختیارات سے تجاوز کیا جس کے تمام تر ثبوت نیب کے پاس موجود ہیں ۔ درخواست میں عدالت عظمیٰ سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے شہباز شریف کی ضمانت منظور کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے تاکہ کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں