وزراء اور وزراء اعلیٰ کی تنخواہ کتنی ہے ؟ایسا انکشاف ہوا کہ جان کر آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائینگی

اسلام آباد۔ وزیر اعظم کی تنخواہ کم اور وزراء اور وزراء اعلیٰ کی تنخواہ زیادہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان کی بنیادی تنخواہ ایک لاکھ سات ہزار 280 روپے ہے جبکہ وزیر اعظم کو مہمان داری الاؤنس 50 ہزار روپے ملتا ہے۔ وزیر اعظم کو ایڈہاک ایلیف الاؤنس 21456 روپے ملتا ہے۔ وزیر اعظم کی تنخواہ سے 4595 کی ٹیکس کٹوتی ہوتی ہے۔وزیر اعظم کی ٹیکس کٹوتی کے بعد تنخواہ ایک لاکھ 96 ہزار 979 روپے بنتی ہے۔ وزیر اعظم کے مقابلہ میں وفاقی وزراء کی تنخواہ اڑھائی لاکھ روپے ہے ۔ جبکہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کی جانب سے وزیر اعلیٰ ، صوبائی وزراء اور ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری دی گئی ہے جس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کی تنخواہ تین لاکھ 50 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ جبکہ ارکان اسمبلی کی تنخواہ دو لاکھ روپے ہو گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں