کرکٹ لیگ کی تقریب میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو بڑی پیشکش !

اسلام آباد – وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے پہلی گیند پر چوکا لگایا۔ بدھ کو وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کرکٹ لیگ کی تقریب میں شرکت کی اسموقع پر وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو بیٹنگ کی پیشکش کی گئی ۔فواد چوہدری نے پہلے بال پر چوکا مارا۔وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کرکٹ لیگ کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سیاست اور کرکٹ میں سب کو دلچسپی ہوتی ہے ،کرکٹ کو ہر صورت میں فروغ ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ کرکٹ کے علاوہ پاکستان میں ہر کھیل کو فروغ ملنا چاہیے ۔کرکٹ کے شائقین پاکستان میں بہت زیادہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہر کوئی کرکٹ شوق سے دیکھتا اور کھیلتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں