راجہ پرویز اشرف پر فرد جرم عائد کیوں نہ ہو سکی ؟ جانیے

اسلام آباد۔احتساب عدالت میں رینٹل پاورریفرنسز میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف پرعدم حاضری کے باعث فرد جرم عائد نہ کی جاسکی۔ بدھ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ارشدملک نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کیخلاف رینٹل پاورریفرنسز کی سماعت کی ۔سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے فرد جرم کی کارروائی موخر کردی۔عدالت نے راجہ پرویزاشرف پرفرد جرم عائد کرنے کیلئے 26 مارچ کی تاریخ مقررکردی۔احتساب عدالت نے سمن جاری کرتے ہوئے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں