نویں جماعت کے طالبعلم نے سکول پرنسپل کو قتل کر دیا‘واقعہ کیوں پیش آیا ؟ جانیے

لاہور۔ لاہور کے علاقے سندر میں نویں جماعت کے طالب علم نے تیز دھار آلے سے اپنے ہی سکول کی پرنسپل کو مبینہ طور پر قتل کر دیا،پولیس نے 18 سالہ ملزم رضوان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے سندر میں نویں جماعت کے 18 سالہ طالب علمرضوان نے اپنے ہی مستقبل کو سنوارنے والی استاد کو تیز دھار آلے سے حملہ کر کے قتل کر دیا ۔سکول پرنسپل نے رضوان کی پڑھائی میں عدم دلچسپی پر اس کے والدین کو آگاہ کیا تو رضوان نے ناراض ہو کر پرنسپل شگفتہ پر تیز دھار چھری سے حملہ کر دیا۔ اچانک حملے میں پرنسپل شگفتہ جاں بحق ہو گئی جبکہ بہن فوزیہ شدید زخمی ہوئی۔شدت غم سے نڈھال مقتولہ پرنسپل شگفتہ کے والد نے قاتل کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ شاگرد کے ہاتھوں استاد کا قتل جہاں معاشرے کے دیوالیہ پن کا ثبوت ہے وہیں اس بات کی طرف بھی اشارہ کرتا ہے کہ تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں