بچوں سے زیادتی‘کارڈینل جارج پیل کیساتھ کیا کیا گیا ؟ جانیے

ویٹی کن سٹی۔بچوں سے زیادتی میں ملوث ویٹی کن کے سابق وزیرخزانہ اور پوپ فرانسس کے مشیر آسٹریلوی کارڈینل جارج پیل کو 6برس قید کی سزا سنادی گئی۔77 سالہ کارڈینل پیل نے اعتراف جرم سے انکار کرتے ہوئے فیصلہ کورٹ آف اپیل میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔کارڈینل پیل نے 2بچوں کوزیادتی کا نشانہ بنایا تھا،ایک متاثرہ بچہ 2014میں انتقال کرچکا۔بچوں سے زیادتی کاانکشاف سامنے آنے پر پوپ فرانسس نے پیل کو عہدے سے ہٹادیا تھا۔کارڈینل پیل بچوں سیزیادتی کے مقدمے میں سزاپانے والا اعلی ترین کیتھولک عہدیدار ہے۔کارڈینل نے بچوں کو1990ء میں اس وقت زیادتی کا نشانہ بنایا تھاجب وہ میلبرن میں آرچ بشپ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں