بھارتی فوج اور عوام آمنے سامنے آ گئے,بھارتی فوج کی بچے کے ساتھ شرمناک حرکت ‘بھارت میں ہلچل مچ گئی !

نئی دہلی – بھارتی پنجاب میں بھارتی فوجی بچے کو کچل کر فرار ہوتے پکڑے گئے،میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے بچے کو ٹرک کے نیچے کچل دیا اور پھر فرار ہونے کی کوشش کی تاہم شہریوں نے بھارتی فوج کے ٹرک کے آگے گاڑیاں دے کر اسے روکا۔شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ یہ حال ہے ہماری فوج کا،یہ دیس کی فوج ہے لیکن ہماری کیا دیکھ بھال کرے گی۔بچہ مر گیا لیکن بھارتی فوجی رکنے کی بجائے بھاگنے لگے۔واضح رہے بھارتی فوجیوں کی نااہلی کی کا تو دنیا بھر میں اعتراف کیا جا رہا ہے خاص طور پر بالاکوٹ حملے کے بعد تو بھارت کا پوری دنیا میں خوب مذاق بنا۔یہ کوئی پہلی بار نہیں بلکہ اس سے قبل بھی کئی باربھارتی فوج کی دلچسپ اور الٹی سیدھی کہانیاں سامنے آتی ہی رہتی ہیں جس سے واضح ہوتا ہے کہ بھارتی فوج بھی بھارتی فضائیہ کی طرح ناتجربہ کار ہے۔ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ 27 فروری کے روز مقبوضہ کشمیر میں کریش کر جانے والے بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر کے واقعے کی رپورٹ سامنے آئی۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ نے بھارتی فضائیہ کا دنیا بھر میں خوب مذاق بنوا دیا ہے۔27 فروری کو بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر کو کوئی حادثہ پیش نہیں آیا تھا، بلکہبھارتی فضائیہ نے اپنی ہی فوج کے ہیلی کاپٹر کو مار گرایا تھا۔تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق بھارت کے مگ 21 جنگی طیارے نے ہیلی کاپٹر کو پاکستان کا ہیلی کاپٹر سمجھ کر مار گرایا تھا، واقعے میں 6 بھارتی فوجی افسر ہلاک ہوئے تھے۔ ہیلی کاپٹر ریسکیو مشن پر تھا جب اسے اپنی ہی فضائیہ کے مگ 21 جنگی طیارے نے مار گرایا تھا۔ اسی واقعے کے بعد بھارتی فضائیہ کے چیف آف ویسٹرن کمانڈ کو فوری عہدے سے برطرف کر دیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں