سات ماہ کے دوران عوام پر قرضوں کا کتنا بوجھ پڑا ؟ اسٹیٹ بینک نے ایسا انکشاف کر دیا کہ جان کر سب پریشان ہو جائینگے

کراچی ۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کی ملکی قرضے 27 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گئے ہیں۔ جنوری تک مقامی قرضوں میں439 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے اور مقامی قرضے 17975 ارب روپے ہو گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ماضی کی حکومتوں کی طرح موجودہ حکومت بھی ایک قرض کو اتارنے کے لئے دوسرا قرض لے رہی ہے اور ملکی قرضوں کا حجم 27 ہزار ارب روپے سے تجاز کر چکا ہے۔ جنوری میں بھی مقامی قرضوں میں 439 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے اورکل مقامی قرضے 17975 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں ۔ جبکہ بیرونی قرض کی پاکستانی کرنسی میں پانچ ارب روپے کی کمی واقع ہوئی ہے اور بیرونی قرضے 9095 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق سات ماہ کے دوران مقامی قرضے 2858 ارب روپے بڑھ گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں