سرکاری حج قرعہ اندازی کب ہوگی ‘جانیے تفصیلات میں !

اسلام آباد-سرکاری حج سکیم کی قرعہ اندازی کل (منگل کو) مارچ کو ہو گی۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے اتوارکو یہاں جاری بیان میں کہا ہے کہ بینکوں نے 6 لاکھ 23 ہزار 216 درخواستیں آن لائن اپڈیٹ کر دی ہیں اور بینک عازمین حج کے چیک اور ڈرافٹ سوموار تک کلیئر کر دیں گے۔ ترجمان نے کہاکہ بینکوں کو آن لائن انٹری جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ بینکوں کی درخواست پر قرعہ اندازی میں ایک دن کی تاخیرکی کی گئی ہے۔ ترجمان نے کہاکہ بینک اور درخواست گزار درست کوائف کا اندراج یقینی بنائیں۔وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری قرعہ اندازی کا اعلان کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں