ذات ‘برادری چھپانے کیلئے وزیراعظم کا بڑا اقدام مگر اپوزیشن نے تنقید شروع کر دی ‘ایسی خبر کہ سب اہل سیاست پر انگلیاں اٹھانے لگیں

کراچی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران خان نے ذات چھپانے کے لیئے نوٹیفکیشن جاری کیا، نیازی محترم ذات ہے عمران خان کیوں شرماتے ہیں،صرف قانون سے مفرور شخص اپنی پہچان چھپاتا ہے۔اتوار کو اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے رہنماء سعید غنی نے کہاکہ نیازی محترم ذات ہے عمران خان کیوں شرماتے ہیں ،جنرل نیازی کا بزدلانہ کردار ایک فرد کا تھا پورے قبیلے کا نہیں ،جو شخص ذات چھپائے ان کا کردار مشکوک ہوتا ہے، سعید غنی نے کہا کہ عمران خان نے ذات چھپانے کے لیئے نوٹیفکیشن جاری کیا۔ہم عمران خان کی سیاست پر تنقید کرتے ہیں ذات کا مزاق نہیں اڑاتے، صرف قانون سے مفرور شخص اپنی پہچان چھپاتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں