سیر کے فوائد‘وہ کونسی بیماریاں ہیں جو سیر کرنے سے دور ہو جاتی ہے ‘ضرور جانیے

لاہور(افتخار احمد )آج کے اس ترقی یافتہ دور میں جس قدر انسان ترقی کی منازل طے کررہا ہے اسی قدر اس کے گرد جان لیوا بیماریوں کے خطرات منڈلانے لگے ہیں جیسا کہ مرغن غذاؤں‘چکنائی گوشت ‘جنک اور فاسٹ فوڈ ‘سوفٹ ڈرنک کا بے تحاشہ استعمال بیماریوں کا باعث ہیںیہ کھانے انسانی صحت کیلئے کسی بھی زہر سے کم نہیں اسی طرح انسان آج بہت زیادہ سہل پسند ہو گیا ہے جدید اشیاء کا استعمال جن میں سفر کے جدید اور تیز ذرائع جیسے کار ‘موٹر سائیکل ‘جدید مشینری کاشت کے جدید ذرائع شامل ہیں اس کے ساتھ ساتھ پھلو ں اور سبزیوں کا کم استعمال فضائی آلودگی ‘فصلوں پر زیادہ پیداوار لینے کیلئے کھادوں اور زہروں کو استعمال بھی انسانی صحت کی بربادی کا باعث ہے ‘انسا ن نے جدید ذرائع استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ پیدل چلنا بھی چھوڑ دیا ہے ہر چیز کی دروازے پر فراہمی بھی ایک طرف مثبت اور دوسری طرف نقصان کا باعث ہے انسانی جسم کو جتنا زیادہ حرکت میں رکھا جائے اسی قدر اس میں بہتری اور بیماریوں کا خاتمہ ہوتا ہے سیر اور ہلکی پھلکی ورزش کرنے سے چھوٹی موٹی بیماریاں خود بخود انسانی جسم سے ختم ہوجاتی ہیں ‘سیر نہ کرنے سے یہی چھوٹی چھوٹی بیماریاں بڑے مسائل کا پیش خیمہ ثابت ہوتی ہیں آج نہیں بلکہ سینکڑوں سال کی تحقیق سے ثابت ہے کہ صبح اور شام کی سیر کاصحت کے حوالے سے کوئی نعم البدل نہیں‘کہتے ہیں کہ اگر کوئی شخص روزانہ 45منٹس تیز تیز واک کو اپنا معمول بنالے تو اس کی زندگی سے بلڈ پریشر ‘شوگر ‘ڈپریشن‘عصابی تناؤ جیسے امراض کی شدت میں ہمیشہ کیلئے کمی واقع ہو جاتی ہے جبکہ جدید میڈیکل ریسرچ کے مطابق واک اور ہلکی پھلکی ورز ش کرنے سے انسان کے اندر قوت ارادی مضبوط ہوتی ہے ‘دماغ کو تازہ آکسیجن اور قوت بخش فضا ء میسر آتی ہے‘باغ میں سیر کرنے سے وہاں موجود پودوں ‘ پھولوں اوردرختوں کے مثبت اثرات انسانی صحت کو خوش و خرم اور فرحت بخش بنا دیتے ہیں تاہم آج کے اس جدید دور میں انسان کو دولت کے حصول کی دوڑ میں سے کچھ وقت نکال کر اپنی صحت کیلئے 45منٹ ضرور نکالنے چاہئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں