اگلے 24گھنٹوں میں کیا ہونیوالا ہے ؟ محکمہ موسمیات نے بڑی خبری سنادی

کوئٹہ -ملک میں اگلے چند روز میں بارش و برفباری کے دو نئے سلسلے داخل ہوں گے جس کے نتیجے میں ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا بارش برسانے والا سسٹم(آج )جمعرات بلوچستان میں داخل ہوگا جس کے نتیجے میںآج جمعرات اور کل جمعہ کو مغربی، شمالی اور وسطی بلوچستان میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔بالائی، وسطی اور مغربی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، مری،گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی آج اور کل ہلکی بارش ہوگی، جبکہ ملک کے مختلف علاقوں میں اگلے دو دن ژالہ باری اور گرد آلود ہوائیں چل سکتی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو بارشوں کا دوسرا زیادہ طاقتور نظام ملک میں داخل ہوگا جس کے بعد اتوار سے منگل تک بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان میں موسلادھار بارش اور برفباری ہوگی۔ ملک میں مارچ کے وسط تک درجہ حرارت آہستہ آہستہ بڑھنا شروع ہوگا مگر معمول سے کم رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں