محکمہ موسمیات کی حیرت انگیز پیش گوئی !شہریوں کیلئے اچھی خبر اور بری خبر ایکساتھ !جانیے

کراچی-محکمہ موسمیات نے جمعے اور پیر کے دوران ملک میں مزید بارشوں اور برف باری کی پیش گوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کی شب سے اتوار تک بلوچستان میں اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔بلوچستان، ڈی جی خان میں تیز بارشوں سے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔جمعہ اورہفتہ کو سندھ میں کہیں کہیں تیزہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جمعہ سے پیر تک خیبرپختونخوا، پنجاب، گلگت بلتستان، کشمیرمیں تیز بارش ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیاست کے مطابق خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیرکے پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔بلوچستان، ڈی جی خان میں تیز بارشوں سے مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور ہفتہ اور اتوار کو مالاکنڈ، ہزارہ، گلگت بلتستان، کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں اور برف باری کا سلسلہ آیندہ چند روز جاری رہے گا، کراچی میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، درجہ حرارت 13 ڈگری تک گر سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں